۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
موسیٰ القرنی

حوزہ/ سعودی عرب میں حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانے اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے کئی افراد کے یا تو سر قلم کئے جا چکے ہیں یا انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کی حقوق انسانی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی اور دیگر اداروں نے تصدیق کی ہیکہ سنی عالم دین پروفیسر موسیٰ القرنی کی جیل میں موت ہو گئی ہے۔حقوق انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہیکہ موسیٰ القرنی کو جیل میں سخت اذیتیں دی گئیں اور انہیں غلط دوائیں دیکر مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا تھا۔

اے ایل کیو ایس ٹی نے ایک ٹویٹ کرکے القرنی کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے معاملے کی بین الاقوامی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔66 سالہ القرنی کو سعودی حکومت کی تنقید کرنے اور سیاسی و سماجی سدھاروں کا مطالبہ کرنے کے جرم میں 2007 میں گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں 15 برس قید کی سزا دی گئی تھی۔

سعودی عرب میں حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانے اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے کئی افراد کے یا تو سر قلم کئے جا چکے ہیں یا انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔سعودی حکمرانوں کی نکتہ چینی کرنے اور ساسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے جرم میں شیعہ عالم دین باقر النمر سمیت 46 شخصیتوں کو 2016 میں پھانسی دیدی گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .